ن لیگ میں خوشیوں کا سماں، تاریخی کامیابی مل گئی
24
مئی 2016
اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ ہفتہ حکومت نے تین سال پورے ہوے پر قومی اسمبلی میں بے رونق سالگرہ منائی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنا تیسرا پارلیمانی سال پورا کیا اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ سنگ میل نواز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے پورا کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ حکمران جماعت اس سے پہلے بھی دو دفعہ برسر اقتدار آئی اور اسے بھاری مینڈیٹ بھی ملا تاہم آدھے راستے میں حکومت کا خاتمہ ہوا ا ور اس کی وجہ شو ڈاؤن اور فوجی اسٹیبلشمنٹ ہے میڈیا رپورٹس میں وفاقی وزراء کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے بھی بڑی کامیابی ہے جس نے پہلی دفعہ تین سال پورے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اسے نروس نائٹیز کہا جاتا ہے تاہم مسلم نواز کیلئے تیسرا سال مصیبت زدہ رہا اور خدا کا شکر ہے کہ یہ اب پیچھے رہا گیا ہے مسلم لیگ نواز کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی جماعتوں کی ناپختگی تھی جس سے 1990ء کی دہائی میں بیرونی قوتوں کو مداخلت کا موقع دیا اور ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں