اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اور چین دنیا میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہیں،سن وی ڈونگ

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ ہمیں اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام کرنا ہوگا‘ پاکستان اور چین دنیا میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہیں‘ دونوں ملک مل کر ترقی کے مشترکہ خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر حوالے سے منفرد اور اہم ہے یہ دوستی باہمی احترام اور خلوص پر مبنی ہے۔ پاکستان اور چین قابل بھروسہ اور آہنی دوست ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ دونوں ملک علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پنسٹھ سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام کرنا ہوگا‘ پاکستان اور چین دنیا میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہیں‘ دونوں ملک مل کر ترقی کے مشترکہ خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ (ن غ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…