اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

جام شورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی، 9افراد جاں بحق،37 زخمی

datetime 24  مئی‬‮  2016 |
جام شورو/حیدرآباد /کراچی (آئی این پی)جام شورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 9افراد جاں بحق اور37 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،بس شہداد کوٹ سے کراچی جارہی تھی،سیاسی وسماجی رہنماؤں نے حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔منگل کو پولیس کے مطابق شہداد کوٹ سے کراچی جانے والی مسافر بس انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہو گئے۔ شہداد کوٹ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث انڈس ہائی وے پر سن کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سن منتقل کیا تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں سول ہسپتال جامشورو اور حیدر آباد منتقل کردیا گیا، طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تعلقہ اسپتال سن میں زیر علاج زخمیوں کے مطابق بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔مسافربس شہداد کوٹ سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے میں کراچی کے رہائشی چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ان میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…