اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 1993ء میں خودلندن میں جائیدادخریدرہے تھے ۔انہوں نے سوشل میڈیاپرٹویٹ پیغام میں کہاکہ وزیراعظم نوازشریف 1993ء میں عوام کوپیسہ باہرنہ لے جانے کی تبلیغ کررہے تھے جبکہ وہ خوداسی سال لندن میں اپنے لئے جائیدادیں خریدرہے تھے کیا1993ء میں خریدی گئی جائیدادیں نوازشریف کی ہیں یاان کے صاحبزادوں کی ۔