کراچی (نیوز ڈیسک) اسلحہ کے زور پر اوورہبیڈبرج پر کام روکنے والی خاتون گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین تلوار کے مقام پر اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ ایک خاتون نے اسلحہ کے زور پر اوورہیڈبرج پر کام روکنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزمہ نے کہا ہے کہ یہ پل غیر قانونی بن رہا ہے اس لئے اس پر ہونے والے کام کو زبردستی روکنے کی کوشش کی ۔ تاہم بعد میں خاتون سے اسلحہ چھین لیا گیا اور خاتون نے موقف اپنایا کہ اسے تھپڑ مار کر اسلحہ چھینا گیا۔ ملزمہ کیخلاف بلواہ، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکی کامقدمہ درج کر لیا گیاہے۔