اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب محمد لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ترجمانی چیئرمین بلاول بھٹو یا میں کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام لوٹی ہوئی دولت واپس چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں سے باعزت بری کئے گئے جبکہ نواز شریف نے ایک بھی کیس کا سامنا نہیں کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات وزیراعظم کے گھرانے سے شروع ہونی چاہئیں۔