ملتان (این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے ٹی او آرزپر بات کرنے کیلئے سپیکر صاحب آئے تھے، ان سے کہا ہے کہ میرے لئے بھی ٹی او آرز بنائے جائیں کیونکہ مجھ پر بھی بہت الزام لگائے گئے ٗ لاہور میں اتنی لوڈشیڈنگ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ بین الاقوامی معاملہ ہے۔ سپیکر صاحب ٹی او آرز پر بات کرنے کیلئے آئے تھے، ان سے کہا کہ میرے لئے بھی ٹی او آر بنائیں کیونکہ مجھ پر بھی بہت الزام لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات کا ردعمل پاکستان میں ہوتا ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ سابق وزیراعظم نے کہ اکہ ہم نے اپنی حکومت میں کئی میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا، مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کہہ کر اقتدار میں آئی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ 90 روز میں بجلی کا بحران ختم کر دیں گے لیکن لاہور میں اتنی لوڈشیڈنگ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ٗ ملک میں امن ہو گا تو سرمایہ کاری بھی آئے گی۔