منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ولی محمد کا فلیٹ کرائے پر دینے والوں کی شامت آگئی

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حساس اداروں نے بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کا کراچی میں فلیٹ کرائے پر دینے والے اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 5افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب بسمہ اللہ ٹیرس میں فلیٹ نمبر 16بی ولی محمد کی ملکیت ہے جسے کرایہ دار شائق نے چار سال قبل کرائے پر لیاتھا۔فلیٹ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا جب پاک ایران بارڈر کے قریب ڈرون میں مارے گئے شخص کے شناختی کارڈ پر اس فلیٹ کا پتہ درج تھا۔میڈیا سے بات چیت میں کرایہ دار شائق نے بتایاکہ اس نے چار سال قبل ولی محمد سے اسٹیٹ ایجنٹ یوسف کے ذریعے یہ فلیٹ کرائے پر حاصل کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ولی محمد سے دوبارہ چار ماہ قبل بھی ملا لیکن اس میں اور ملا اختر منصور کی تصویر میں بہت فرق ہے۔ حساس اداروں نے ولی محمدکے حوالے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسٹیٹ ایجنٹ یوسف سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…