کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم منی لانڈرنگ اور ’’را‘‘ سے روابط کیس میں اہم گواہ پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ پاکستان میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ میرے پاس ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ہیں، میں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس موجود شواہد پاکستانی حکام سے شیئر کیے ہیں اور اب اس کیس کے حوالے سے اگلے اقدام کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔سرفراز مرچنٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ‘را سے روابط کا کیس بھی بہت مضبوط ہے۔