منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیل مسئلہ کشمیر بن گئی، نجی اداروں کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،والدین پریشان

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کاآج ( منگل ) سے آغاز ہو گا ، بچوں کو چھٹیوں کا کام دیدیا گیا ،بچوں کا کہنا ہے کہ وہ چھٹیوں کا کام مکمل کرکے سیروتفریح اوررشتے داروں کے ساتھ وقت گزاریں گے تاہم نجی تعلیمی اداروں نے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں ، چھٹیاں نہیں دے سکتے ، فیصلے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث سندھ کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی قبل ازوقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج ( منگل ) 24مئی سے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تمام سکول 24مئی سے 14اگست تک بند رہیں گے اور 15اگست سے دوبارہ تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا ۔ گزشتہ روز سرکاری سکولوں میں بچوں کا آخری دن تھا اور بچوں نے خوشی کا اظہارکیا ۔ بچوں کا کہنا تھا کہ وہ چھٹیوں کا کام مکمل کرکے سیروتفریح اوررشتے داروں کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔سینئراساتذہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیاں بچوں کی زندگی کا اہم حصہ ہوتی ہیں ،جس میں انہیں والدین کی رہنمائی میں اپنی شخصیت کو مزید بہتربنانے کا موقع میسرآتا ہے ۔گرمیوں کی چھٹیوں میں جہاں بچوں کو اپنے سلیبس پر عبور حاصل کرنے کا موقع ملے گا، وہیں انہیں عزیزواقارب کے ساتھ مل کر اپنے خیالات کا اظہارکرنے کا موقع بھی ملے گا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت کے معاملے پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی تاہم جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں امتحانات جاری رہیں گے ۔ وزیر تعلیم پنجاب نے واضح کیا کہ والدین کی شکایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ 3 ماہ کی اکٹھی فیس کے بجائے ماہوار فیس وصول کی جائے ۔تاہم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات چل رہے ہیں جنہیں روکنے سے مشکلات پیدا ہوں گی اس کے علاوہ طلبہ کو تعطیلات میں گھر میں کام کیلئے بھی پرنٹنگ نہیں ہو سکی ۔ اس لیے قبل ازقت چھٹیاں نہیں دے سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…