اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر ٗ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ٗمحکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختون خوا ٗ بالائی پنجاب اوراسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادٗ آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٗگجرات، پشاور، سوات، بھمبر گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور ٗاسلام آباد ٗراولپنڈی ٗپشاور ٗسرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔