منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈی ایس پی جہانزیب کاکڑ کا قتل اورثاقبہ کاکڑ ،اہم جماعت نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی )ٌ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ڈی ایس پی جہانزیب کاکڑ کو دفتر میں قتل کرنے اور پھر اس کو خودکشی کا رنگ دینے والوں کو بے نقاب کرکے عبرت کانشان بنا دیا جائیں حکمران اس کیس کو بھی ثاقبہ کاکڑ کیس کی طرح سردخانے کی نظر کرنا چاہتے ہیں ظالموں کے خلاف سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ظلم کے خلاف اگر بروقت بند نہ باندھا گیا تو یہ بڑھتا جائیگااور پھر یہ ہمارے گھروں وخاندان تک پہنچے گا حکومت وقت کو ظالموں کی مدد کرنے کے بجائے مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے جماعت اسلامی ایماندار صالح آفیسرزونیک صالح مظلوموں کیساتھ ہے ۔ظالم وزیادتی ودرندگی وچوری ڈاکے پرحکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے آج حکمرانوں کے بچے بھی اغواء وغائب ہورہے ہیں حکومت خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور اغواء ہونے والوں کو بازیاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن بدامنی اور ظلم نے ہمارے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اس ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والے بھی ظالموں کے ظلم میں برابر کے شریک ہیں مظلوموں کی آہ وبکا ہمارے سارے نظام کو ڈبو دیگی حکومت جہانزیب کاکڑ اور ثاقبہ کاکڑ کے لواحقین وخاندانوں کو فوری انصاف دیکرملوث مجرموں کو بے نقاب کرکے عبرت کانشان بنادیں ظلم ودرندگی اورزیادتی پر خاموش رہنے والوں کو سوچھنا چاہیے کہ خاموشی کی غفلت کی وجہ سے یہ ظلم وزیادتی ان کے گریبانوں وگھروں تک بھی پہنچ سکتی ہے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلا ف اور مظلوموں کیساتھ ہیں بلوچستان میں اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار کا سلسلے پھر شروع ہونا لمحہ فکریہ ہے حکومتی غفلت وخاموشی کا چور لٹیرے اور ظالم فائدہ اُٹھا رہے ہیں مظلوموں کا اگر ساتھ نہ دیا گیا تو اللہ کی قہر وغضب سے کوئی نہیں بچ سکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…