جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا انتخابی اتحاد ،مشترکہ کمیٹی کے ناموں کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور تحریک انصاف کے سربراہان سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا انتخابی اتحاد ہو چکا ہے مشترکہ طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے،مشترکہ سیاسی حکمت عملی کو طے کرنے کیلئے خواجہ فاروق احمد،ظفر انور،دیوان غلام محی الدین،سردار امتیاز،تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کی جانب سے مرزا شفیق جرال،دیوان علی خان چغتائی،سردار صغیر چغتائی،راجہ یاسین اور سردار عثمان علی خان ممبران ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کونسل الیکشن میں سردار مختار عباسی امیدوار ہیں جبکہ دو ماہ بعد کونسل الیکشن میں عنصر ابدالی مشترکہ امیدوار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اس اتحاد سے آزاد کشمیر کی سیاست میں استحکام آئے گا۔آزاد کشمیر کو بیڈ گورننس سے نکال کر گڈگورننس دیں گے۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو ایک غیر ریاستی تشخص قرآن پر حلف دے دیا ہے جو ریاست کی توہین ہے۔پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی پر اعلیٰ قیادت کو اعتماد نہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ غیرت مند ہیں وہ ان کے منصوبوں کو ناکام بنائینگے۔آزاد کشمیر کا ریاستی تشخص پامال نہیں ہونے دینگے۔آج سے میدان سیاست میں اکھٹے نکلیں گے پی پی پی اور ن لیگ کی مک مکا سیاست کا خاتمہ کرینگے۔اس موقع پر پریس کانفرنس میں مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے سابق وزراء کرام اور سینئر عہدیداران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…