پشاور (این این آئی) جذبہ خیرسگالی کا افسوسناک انجام،پاکستان سے ”بڑا تحفہ “لینے کے فوری بعدافغانستان نے وہ کردکھایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا-
جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر پاک، افغان سرحد آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑانجی ٹی وی یک مطابق جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام نے افغان حکام کی جانب سے انگوراڈہ چیک پوسٹ بند کرنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس چیک پوسٹ کو 2 روز قبل افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاک، افغان سرحد کے قریب تعمیر کی جانے والی انگور اڈہ چیک پوسٹ کو پاک فوج کی جانب سے افغان حکام کے حوالے کیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ کی حوالگی سے پاک، افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا
پاکستان سے ”بڑا تحفہ “لینے کے فوری بعدافغانستان نے وہ کردکھایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
23
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں