جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی نا اہلی ! پیپلز پارٹی کا ایسا منصو بہ ، نواز شریف پریشان

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلا م آ با د ( آن لائن ) پاناما پیپرز کے حوالے سے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو کسی بھی طرح کی رعایت دیئے بغیر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) الیکشن کمیشن میں ایک درخواست جمع کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر، ان کی جماعت کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری، اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رواں ہفتے جمع کرائی جانے والی درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اراکین قومی اسمبلی محمد صفدر اور حمزہ شہباز کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے سامنے نہ صرف اپنے اثاثوں کی تفصیلات چھپائیں، بلکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران بھی جھوٹ بول کر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو گمراہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد اب وزیراعظم کی ملک سے وفاداری غیر یقینی ہوگئی ہے، کیونکہ انہوں نے اپنا اور اپنے خاندان کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جبکہ انہوں نے اپنے خاندان کی آمدنی پر مکمل ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔اسی طرح وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف، اراکین اسمبلی محمد صفدر اور حمزہ شہباز نے بھی جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو چھپایا، جبکہ اسحاق دار کا تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے اعترافی بیان بھی موجود ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی درخواست کے ساتھ وزیر اعظم کے کزن خالد سراج کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو لکھے جانے والا خط بھی منسلک کرے گی، جس میں انہوں نے شریف خاندان کی بیرون ملک دولت کی تفصیلات عیاں کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن اسکینڈلز بالخصوص پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے آصف علی زرداری سے درخواست کی تھی وہ بلاول بھٹو زرداری کو، پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے حوالے سے سخت بیانات جاری کرنے سے روکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…