ہٹیاں بالا(این این آئی)صدرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا کہ شب برات جیسی مقدس رات میں مظفرآباد میں ممبران اسمبلی کی بولیاں لگیں اوربازارمصرسجارہا ،عوامی ووٹوں سے منتخب ممبران کروڑ روپے میں بکا ،وہ خاک کشمیرکی نمائندگی کریں گے‘ پیپلزپارٹی فراڈیوں کا ٹولہ ہے وزیراعظم اور ان کی ٹیم زکوۃ خور ہے غریبوں کے پیسوں سے ساڑھے آٹھ کروڑکھانے والے اللہ کے عذاب کے لیئے تیار رہیں بلاول عمران کشمیر میں کرپشن کرپشن کا ووایلا کرنے سے پہلے کشمیر میں اپنی جماعتوں کی کرپشن کا حساب دیں چوہدری مجید اپنے وزراء کوروکے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف بیان بازی نہ کریں وگرنہ بھٹوصاحب بے نظیرصاحبہ کے متعلق ہم بھی جانتے ہیں مگر وہ بیان نہیں کرتے کیونکہ وہ اس دنیا میں نہیں اورجواب نہیں دے سکتے ،ہم نے زبان کھولی تو مجیداینڈکمپنی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی مسلم کانفرنس اورپی ٹی آئی کے لیئے بہترہے کہ اتحاد کرلیں سوچوہے کھا کے بلی حج پہ آئی ہے مسلم کانفرنس کے ترجمان اورقیادت نالہ لئی میں ڈوب کر اجتماعی خودکشیاں کرئیں میں نے اپنے آپ کواحتساب کے لیئے پیش کیا ہے ،ہم الیکشن جیت کولولی لنگڑئی حکومت نہیں بنائیں گئے ،اس سے بہترہے اپوزیشن میں بیٹھیں جون کے پہلے ہفتہ میں میاں نوازشریف مظفرآبادآئیں گے مسلم لیگ(ن)مظفرآبادڈویژن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)حلقہ چھ کے زیراہتمام کھن بانڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے ممبران مجلس عاملہ ایازعباسی،بشیرعباسی،صدر پی پی حلقہ چھ راجہ امتیازایڈووکیٹ،صدر پی پی لیبربیوروونگ ضلع ہٹیاں بالا اظہرخان کیانی،وسیم عباسی تحصیل جنرل سیکرٹری مظفرآباد پی پی،عبدالصبورعباسی سابق صدر غیرجریدہ ملازمین آزادکشمیر،شبیرچک،راجہ پرویز،عمران عزیزاعوان،ملک مختاراعوان،پروفیسرعبدالرحمن عباسی،ٹھیکیدارصغیرمغل،صوبیدارنزیرعباسی،فاروق عباسی ممبرمجلس عامہ،افضال عباسی،یونس عباسی،سلیم مغل،خالد گیلانی،چوہدری منظور ،سیدلیاقت کاظمی ودیگر نے اپنے خاندان،برادری،عزیزواقارب سمیت پی پی ایم سی سے مستغفی ہوکر مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کیاجبکہ جلسہ عام سے امیدواراسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹرمصطفے بشیر،ممبراسمبلی بیرسٹرسیدافتخار گیلانی،ڈاکٹرمحمدعارف،فریدخان،مریم کشمیری،عجائب ہمدانی،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،ایاز عباسی،بشیرعباسی،عبدالرحمن عباسی،اظہرکیانی،راجہ مشتاق،تصویرنقوی،سمیراعباسی،ودیگر نے بھی خطاب کیا صدرمسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے مزید کہا کہ لیپہ ٹنل وادی لیپہ کادیرینہ مطالبہ ہے جس کے متعلق میاں نوازشریف کو بتا دیا ہے انشاء اللہ بہت جلد لیپہ کے لوگوں کو خوشخبری ملے گئی ،حلقہ چھ سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا جماعت میں شمولیت اختیارکرنا اس بات کاثبوت ہے آزادکشمیربھرسمیت چھ نمبر کی سیٹ بھی ہم جیتیں گئے ،سیاسی جماعتیں تبدیل کرنا اچھی روایت نہیں مگر کوئی جماعت نظریات پر قائم نہ رہے تو اس سے بغاوت کرنا ہی بہترفیصلہ ہے پی پی اور مسلم کانفرنس نظریات کا ڈھونگ ڈرامہ کررہی ہے یہ لوگوں کوصرف دھوکہ میں رکھنا چاہتے ہیں ،2011کا الیکشن جماعت کی شناخت کے لیئے لڑا تھا اور2016کا الیکشن اب حکومت سازی کے لیئے لڑیں گئے 2011میں اگر وفاق پی پی حکومت دھاندلی نہ کرواتی تو ہم 2011میں بھی الیکشن جیت چکے ہوتے اس پانچ سالہ دور جیسا سیاہ ترین دور کبھی نہیں آیا ،تمام ادارے تباہ کردیئے گئے وزیروں کا ایک ٹولہ جعلی اعلانات کرنے جگہ جگہ مداریوں کی طرح پھررہا ہے ۔محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ایک صاحب کہتے ہیں کہ اقتدار کے تمام راستے ہماری جماعت سے ہوکرآتے ہیں وہ شرک کررہے ہیں اقتدار کا راستہ صرف اللہ تبارک تعالی کے پاس ہے وہ جس کو چاہے دے دے ،الیکشن جماعتی بنیاد پرلڑیں گئے برادری کے فرقوں میں لیگ نہیں بٹے گئی بلکہ پروگرام کی بنیاد پرلڑیں گئے برادری ازم لعنت ہے تمام برادریاں برابر ہیں صرف سادات کو سب پر برتری حاصل ہے کیونکہ وہ رسول خدا کی اولاد ہیں الیکشن جیت کرسب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں گے خواتین اور نوجوانوں کو برابر کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کریں گے۔
شب برات میں کیا کیا ہوتا رہا ؟ سابق وزیر اعظم سے خاموش نہ رہا گیا، آخر پھٹ ہی پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































