اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو یہ کہا گیا تھا کہ وہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیں ۔ سابق صدر کو باہر جانے دین تو سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ان حالات میں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی آڑ لی اور پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرتے ہوئے ملک سے باہر جانے دیا۔ سابق صدر کے باہر جانے کا جواز سپریم کورٹ کا فیصلہ بنایا گیا ۔ جبکہ فیصلے میں کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ پرویز مشرف ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔