اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاسد عمر کی زبان لڑکھڑا گئی، پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ” آپ دیکھیں گے کہ انشاءاللہ آنے والے تین چار سالوں میں اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ ہوں گے“ اسد عمر کے بیان کے جواب میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسد عمر کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کم ازکم تحریک انصاف میں ایک لیڈرتو ایسا ہے جو ہماری پالیسیوں کی بنیاد پر یہ پیشین گوئی گوئی کر رہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ دریں اثناءاسد عمر کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ کافی پریشان دکھائی دیئے ۔