ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ سٹار عامر خان اپنی نئی فلم”دنگل“کے لیے گولڈ میڈلسٹ باکسر رویندراکمار سے باکسنگ کے گر سیکھنے میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا کمار نے2004ءکی ساﺅتھ ایشئن فیڈریشن گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ عامر خان کی نئی فلم”دنگل“باکسنگ کے کھیل پر ہی مبنی ہے جس میں کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے عامر خان ان دونوں رویندرا کمار سے باکسنگ کے گر سیکھ رہے ہیں۔ رویندرا کمار کوٹا ریلوے میں ڈپٹی چیف ٹکٹ انسپکٹر ہیں اور انہیں رویندرا پہلوان کے نام سے جانا جاتا ہے۔