لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکا اعلان کر دیا ‘ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کریگی ۔ تحر یک انصاف کے تر جمان نعیم الحق نے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ نوازشر یف صادق اور امین نہیں رہے انکے خلاف ایک نہیں بہت سے ثبوت آچکے ہیں اس لیے انکو چاہیے وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائے ویسے بھی لاہور میں نوازشر یف کے مقابلے میں الیکشن لڑنیوالی تحر یک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر یاسمین راشد انکی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر نے جا رہی ہے اوراگر الیکشن کمیشن نے شفاف تحقیقات کی تو مجھے سوفیصد یقین ہے نوازشر یف نااہل ہوں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ الیکشن کمیشن یا سپر یم کورٹ سے نااہل ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دیدیں ۔