اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے معاف کرائے گئے قرضے قومی دولت ہیں ٗاسی قومی دولت سے عمران خان عیاشی کر رہے ہیں۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم سوات میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے اورعمران خان سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کیلئے گئے ٗخان صاحب تین سال سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں ٗجلسوں میں عوام کا پیسا ضائع کرنے کے بجائے ایک کیسٹ رکارڈ کرا لیں پرویز رشید نے کہا کہ نئے خیبر پی کے میں سکولوں کے بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کیلئے قومی اقدار کا جنازہ نکالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔عمران سڑک سے جاتے تو ان کو خیبر پی کے میں کھنڈرات کی شکل میں سڑکیں نظر آتیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شوکت خانم میں ایمرجنسی علاج کرایا تھا ٗعمران خان باقاعدہ علاج کیلئے باہر گئے تھے ٗانہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے معاف کرائے گئے قرضے قومی دولت ہیں ٗاسی قومی دولت سے عمران خان عیاشی کر رہے ہیں۔