لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحر یک کا17جون سانحہ مہناج القر آن کیخلاف احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری خودپیپلزپارٹی (ق) لیگ ‘عوامی مسلم لیگ ‘مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے کر یں گے اور انکو 17جون پنجاب اسمبلی کے سامنے سانحہ مہناج القر آن کے خلاف ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں شر کت کی دعوت دیں گے جبکہ تحر یک انصاف پہلے ہی عوامی تحر یک کے احتجاجی دھر نے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے شر کت کااعلان کر چکی ہے اور باقی جماعتوں کی بھی احتجاج میں شر کت کا قومی امکان ہے ۔