پشاور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کواپنے ناکام جلسے سے اندازہ ہوگیا ہوگاکہ بلدیاتی انتخابات کی طرح سوات کے عوام نے ایک بارپھرعمران خان اوراسکے پورے ٹیم مستردکردیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی پوری مشینری سمیت پی ٹی آئی کی پوری قوت استعمال کرکے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی جلسے کی1/10حصہ عوام بھی جمع نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ جس یونیورسٹی کی افتتاح پرعمران خان اوروزیراعلیٰ کریڈٹ لے رہے ہیں اس یونیورسٹی کاافتتاح آج سے7سال قبل سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی نے کیاتاہم دوبارہ افتتاح سوات کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک وہ دن یادرکھے کہ وزیراعظم نوازشریف کی مردان آمدپر PML-Nمیں شمولیت اختیارکرنے کیلئے منتیں کررہے تھے،پروزخٹک صاحب کی اب بھی ہمدردیاںPML-Nکیساتھ ہیں جنہوں نے گزشتہ سینٹ الیکشن میں PTIکے56ووٹ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے حق میں استعمال کرائے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سواتی عوام کیلئے کسی قسم ریلیف کااعلان نہ کرسکے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے ایکسپریس وے ودیگر اعلانات پرتنقیدکررہے ہیں مگرخان صاحب کوعلم ہوناچاہئے کہ سوات کے عوام کیساتھ نہ انکی طرح ہیلی کاپٹرہے اورنہ جہانگیرترین جیساATMکارڈکہ انہیں ہیلی کاپٹرمہیاکرسکے۔انہوں نے کہاکہ اگر خوامخواہ یونیورسٹی افتتاح کاڈرامہ رچاناتھاتووزیراعلیٰ صاحب یونیورسٹی کی کسی ایسے شعبے کاقیام عمل میں لاتے جس میں انکے MPAsاور MNAsایک گھنٹے میں تین تین پرچے حل کرکے مزیدریکارڈقائم کرلیتے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان اورانتظامیہ نے جب ناکام جلسے کامشاہدہ کیاتوحواس باختہ ہوکرقومی ترانہ شروعات کی بجائے اختتامی مراحل میں پڑھایاگیا۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں”گوخٹک گو”کے نعرے نے واضح کیاکہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پتلی گلی ڈھونڈیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے پیسوں پربنائے گئے املاک پرسیاسی سکورنگ کرتے ہیں جبکہ ہم نے پنجاب حکومت اورٹرسٹ کی تعاون سے کڈنی ہسپتال قائم کیاجوسوات کے عوام کاایک دیرنہ مطالبے کیساتھ ساتھ انتہائی اہم منصوبہ تھامگرہم نے اس پرکبھی سیاست نہیں چمکائی یہ عوام کاحق تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آف شورکمپنیوں کے حوالے سے عوام کووضاحت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں عوام عمران خان کے احتساب کیلئے جلدسڑکوں پرنکلے گی۔
سوات کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟لیگی رہنما نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































