ملتان (این این آئی)پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ٗ پی ٹی آئی کے یونین کونسل چیئرمین کے گھر سے چوری کے 7 ٹریکٹر اور بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بستی ملوک اور اس کے نواحی علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پورے علاقے سے 40 چوری کے ٹریکٹر برآمد ہوئے ۔ آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل نمبر 113 کے چیئرمین ممتاز بلوچ کے گھر سے چوری کے 7 ٹریکٹر برآمد ہوئے ٗ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلیے ہیں۔