سکھر (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تمام راستے بند ہونے کی صورت میں سڑکوں پر آنے کی بات کی تھی ¾ امید ہے کہ میاں صاحب اور ان کی ٹیم پاناما کے معاملے کا کوئی نہ کوئی حل نکالے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پارٹی منشور اور پارٹی پالیسی میں فرق ہوتا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط بنایا کرپشن ملک کیلئے کینسر ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں نے محنت کرنا چھوڑ دی ہے وزیر اعظم اور عمران خان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومور کے مطالبے نے پاکستان کو کمزور کیا جس ملک میں وزیر خارجہ ہی نہ ہووہاں کیا امید کی جاسکتی ہے۔