فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے پانامہ لیکس کی آڑ میں تانگہ پارٹیوں کے ساتھ ملکر ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے میاں نو از شریف سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران کے پاس اب کیا اخلاقی جواز کہ وہ اپنی سیاست کیلئے جن لوگوں ( جہانگیر ترین )کے وسائل استعمال کر رہے ہیں انہی کے نا م اب آف شور سکینڈل میں سامنے آگئے ہیں جہانگیر ترین سے متعلق دستاویز اور ثبوت سامنے آنے پر اب عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی بونا ہے اسے سیاست اور اسکے آداب سے واقفیت نہیں وہ پرلے درجہ کامغرور ہے اور متکبرانہ باتیں کرتا ہے ، یہ یہودی ایجنٹ جتنی مرضی بہتا تراشی کرلے پاکستان میں یہودی انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اللہ کے فضل سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا دامن اس لحاظ سے پاک ہے کہ انہوں نے کرپشن کی سیاست کی نا کک بیکس لئے اور نہ ہی ان پر کسی سے اربوں روپے مالیت کے محلات لینے کا الزام ہے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں انقلابی معاشی اقدامات کے باعث ملک میں تعمیر و ترقی کیلئے جاری سفر انشاء اللہ جاری رہیگا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔جس کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ خواہش کہ میاں نواز شریف اسلام میں نظر نہ آئیں کبھی پوری نہیں ہو گی بلکہ وہ چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنکر ملک میں ریکارڈ قایم کرینگے
عمران خان سیاسی بونا ہے اسے سیاست اور اسکے آداب سے واقفیت نہیں ،چوہدری شیر علی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
یو اے ای جانے والوں کیلئے بڑا الرٹ، کن کاموں پر پابندی ہے؟ اہم فہرست سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا



















































