جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف کو اقتدار میں رہنا چاہئے کہ نہیں؟ ملک کی اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نواز شریف کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین پر را سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میگزین کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ، کرپشن اور نا انصافی کو ختم کئے بغیر کوئی بھی عماشرہ ترقی نہیں کر سکتا اگر ادارے مضبوط ہوں تو ملک میں پانامہ لیکس میں ملوث افراد کا بلا تفریق احتساب کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے بیٹوں کے نام سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے اور پارلیمنٹ میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین پر را سے فنڈنگ کے الزامات لگے ہیں تو یہ صرف الزامات نہیں ہونے چاہیئں بلکہ ان کی تحقیقات ضروری ہے تاکہ سچ سامنے لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک اچھا منصوبہ ہے مگر موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے راہداری جیسے اہم منصوبے پر فوج کو یقین دہانیاں کرانی پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات تمام صوبوں کو ملنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ آپریشن کو منطقی انجام تک لیجانا ناگزیر ہے ۔ کراچی میں آپریشن کی وجہ سے حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…