سیالکوٹ (آن لائن ) متحدہ عرب عمارات کے جعلی’’ درہم‘‘ کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ واڈلہ سند ھواں میں ایک شخص کے ہاتھوں جعلی درہم فروخت کرنے والے چا ر افراد شہباز وغیرہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔* ایک دوسری خبر کے مطابق ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ ستراہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ موضع ویروالہ میں ملزمان سکندر ‘محمد عباس ‘ثمر عباس اور رمضان ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے ہیں پولیس نے چھاپہ مارکر تین ملزمان سکندر ‘محمد عباس اور ثمر عباس کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاجبکہ محمد رمضان پولیس کوچکما دیکر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔