جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

قیدیوں کی رہائی کیلئے پاکستان کا سعودی عرب سے رابطہ،ابتدائی معلومات حاصل کیں

datetime 21  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بہترین وکلاء ٹیم مقرر کر دی ہے سرکاری سطح پر بھی قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے معلومات کے مطابق سعودی عرب میں 2393 افراد جو کہ مختلف جرائم کی پاداش مین جیل کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ان میں منشیات کے 868 ، چوری 358 ، حرام کاری 71، جعلسازی 271 ، جھگڑے سے 37 ، قتل 64 رشوت ستانی 47 اور متفرق مقدمات میں 677 افراد جیلوں میں بند ہیں معلومات کے مطابق وزرات خارجہ نے ابتدائی طور پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں لوث افراد کی رہائی کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کر کے قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں وزارت خارجہ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بہت جلد معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کی رہائی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ وکلاء کی ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے جو کہ وہاں کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے دوسری جانب وزارت خارجہ نے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جو پاکستانی قید ہیں وہاں کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔#/s#(جاوید)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…