لاہور ( این این آئی) اداکار و ماڈل فخر امام نے اپنی اہلیہ فلمسٹار ثناء کے ساتھ ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق فخر امام نے اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وہ تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ انکے نئے پروڈکشن ہاؤس کا نام فخر امام اور ثناء کے نام کے پہلے حروف ’’ ایف ایس ‘‘ کے نام سے بنایا جائیگا جس میں ڈرامہ سیریل ، سٹ کام ، ٹیلی ڈاکو منٹری فلمیں ، آڈیو اور ویڈیو البم بھی بنائی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار ہمایوں سعید ، قیصر نزامانی ، عبداللہ قادوانی ، سعود ، ذوالقرنین حیدر ، ریمبو بھی اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنا چکے ہیں۔