لاہور (آئی این پی)اپنی زندگی میں تبدیلی لانے والی وینا ملک نے ایک بار تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بھرپور حمایت کرتی ہیں جبکہ آف شور کمپنیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کاش ان کی بھی آف شور کمپنی ہوتی۔لاہور میں اپنے شوہر اسد ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کے دل کی آرزور تھی کہ کاش ان کی بھی آف شور کمپنی ہوتی جبکہ وہ اس دوران کچھ زیادہ ہی ترنگ میں نظر آ ئیں اسی لیے تو انہوں نے کانفرنس کے دوران ملی نغمہ سنا کر لوگوں کے دلوں کو گرما دیا۔وینا ملک کا پریس کانفرنس کے دوران کپتان کی بھرپور تعریف کی کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ عمران خان کو ہر مرحلے پر سپورٹ کریں گی کیونکہ وہ نیا پاکستان بنانے کی جستجو کر رہے ہیں اور اس میں وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں گی۔