ممبئی(آن لائن)پیشہ ورانہ رقابت یا کچھ اور!بچن فیملی کے اکلوتے چشم و چراغ نے بھری محفل میں حسن کی ملکہ کا ہاتھ جھٹک کر سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اوراداکار ابھیشک بچن کی شادی کو 9 سال گزر چکے ہیں دونوں کے درمیان کبھی آپس میں ناراضی یا اختلافات کی خبریں منظر عام پر نہیں آئیں تاہم اب پہلی بار ابھیشک اپنی اہلیہ سے کھچے کھچے نظر آئے۔گزشتہ روز ایشوریہ رائے کی نئی آنے والی فلم “سر بجیت” کے پریمیئر میں ابھیشک اپنی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ ہال میں آئے تو اہلیہ کے ہاتھوں سے اپنا ہاتھ جھٹک کر چھڑا لیا۔ایشوریا میڈیا سے بات کرنے کے لیے انہیں بلاتی رہیں لیکن ابھیشک بچن انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے تاہم سسر کے کہنے پر ابھیشک واپس ایشوریا کے پاس آئے اور کچھ دیرتصویریں بنوانے کے بعد ایک بار پھر انہیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ ابھیشک کے اس رویے کو دیکھ کر ایشوریا ان کا منہ تکتی رہ گئیں۔