اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کراچی‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، قتل کیس کے 2 ملزمان سمیت 7ملزمان گرفتار

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیاں کر کے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے کاروائی کرکے سیاسی جماعت کے کارکن فہد ذکی کوقتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا،رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں تین روز قبل ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے بن قاسم کے علاقے میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا اور خاتون بھی شامل ہے۔ دوسری جانب لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کرکے چھپایاگیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ایک شہری کی اطلاع پرکراچی کے علاقے لانڈھی 6 نمبرمیں کارروائی کی ، جہاں سے بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ کاذخیرہ برآمدکرلیاگیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2رائفل،3اینٹی ایئرکرافٹ گن،1ایس ایم جی اوربھاری مقدارمیں گولیا ں شامل ہیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں چرس بھی برآمد کی گئی ہے اور یہ اسلحہ کراچی میں بد امنی پھیلانے کیلئے چھپایا گیا تھا۔ تاہم کارراوائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرزکی ہیلپ لائن پردیں، واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…