اسلام آباد(آن لائن) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم نواز شریف مستعفی ہوجائیں ، ان ہاﺅس تبدیلی آنی چاہیے، کرپشن ختم کرنے کیلئے اس سے بہتر موقع کبھی نہیں ملے گا ، بارہ مئی کے سانحہ کی ذمہ داری ایم کیو ایم ہے ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کے حق میں نہیں ہوں جو صاف سیاست کرے گا اس کے ساتھ اتحاد کرونگا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات نہیں رہے بے نظیر بھٹو نے 1987ءمیں ایک دفعہ ملاقات ہوئی نواز شریف لانگ مارچ میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے جنرل کیانی نے مجھ سے استعفی مانگا اور نہ کبھی لانگ مارچ کے دوران فون کیا وہ ایک بااصول انسان تھے انہوں نے کہا کہ او بی آئی کیس میں اربوں روپے قومی خزانے میںجمع کروائے ملک ریاض کے ساتھ زیادتی نہیں کی ہمارے فیصلے سے خواجہ آصف کو وزارت ملی جو آج تک ہے نیت سے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا اس سوال پر انہوں نے کہا کہ مشرف کی تابعداری نہیں کی آصف علی زرداری کی کیا کرونگا لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوئی الیکشن آنا کے بیان میں صداقت نہیں ہے جوڈیشل افسر ڈکٹیٹر نہیں ہوسکتا ۔