ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن نے بھارت اور پاکستان کے موضوع پر تیار کی جانے والی دستاویزی میں کام کی پیشکش قبول کرلی ہے اور وہ پاکستانی فلم ’’خاموش پانی‘‘ کی ہدایت کارہ صبیحہ سومار کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک دستاویزی فلم ’’آزمائش‘‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈاکومنٹری کیلئے کالکی کوچلن اورصبیحہ سومار بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔جہاں وہ ان دونوں ممالک کے طرز زندگی، ثقافت، مذہب اور انتہا پسندی کے نتیجے میں بڑھنے والے تشدد پر فلم بنائیں گی۔اس سلسلے میں ہدایتکار صبیحہ سومار کے مطابق میں گزشتہ تین برسوں سے اس پروجیکٹ پر کام کررہی ہوں اور گزشتہ برس ممبئی فلم فیسٹیول کے دوران کالکی سے اس موضو ع پربات ہوئی تو انھوں نے فوری طور پر بھارتی پارٹنر کے طور پر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔