فیصل آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں کرسیوں کی تعداد ایک معمہ رہی۔ 20مئی کے جلسہ کیلئے ہمارے نمائندے کی گنی گئی کرسیوں کی تعداد 4500تھی تاہم تحریک انصاف کے رہنما25ہزار کرسیوں کی تعداد بار بار بتاتے رہے۔ ایک موقع پر جلسہ آرگنائزروپی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی ہم نے پچیس ہزار کرسیاں لگائی ہیں اور یقیناًآپ ہمارا خیال کرتے ہوئے لاکھوں بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر بھی پنڈال میں کرسیوں کا معاملہ زیربحث رہا۔ لیگی رہنما طلال چوہدری کی جانب سے کرسیوں کی تعداد بتانے پر پی ٹی آئی کے سٹیج سیکرٹری فیصل جاوید نے ٹویٹ کیا کہ طلال چوہدری ٹینٹ سروس جوائن کرلیں انہیں کرسیوں کے حسا ب کتاب کا زیادہ پتا ہے۔