لندن (این این آئی )برطانیہ میں پاکستان سے لائی جانے والی ہیروئن سمگنگ کے جرم میں تین افراد کو 33سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق 2012میں بحری جہاز کے کنٹینرسے 28کلو ہیروئن برآمد کی تھی جو گھریلو فرنیچر میں چھپا کر پاکستان سے برطانیہ لائی گئی تھی ۔ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں یعقوب ،عبد الواحد اور حافظ اختر کو 2012میں گرفتار کیا گیا تھا جن کو قید کی سزا سنائی گئی ٗحافظ اختر کو 15سال ،یعقوب کو ساڑھے 11سال اور عبد الواحد کو 7سال قید کی سزا سنائی گئی ٗبرآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت 100کروڑ روپے تھی ۔