اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پنجاب ،سندھ، قیامت خیز گرمی پرایک صوبے کا قبل از وقت سکولوں کی تعطیلات کا اعلان، ایک کا انکار

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب میں قیامت خیز گرمی کے باوجود صوبائی محکمہ تعلیم نے قبل ازوقت چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا جبکہ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی 2دن کی چھٹی کے بعد موسم بہتر ہونے کی امید ہے ، اس لیے چھٹیاں یکم جون کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پنجاب بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ لاہور میں درجہ حرارت 46ڈگری کو چھورہا ہے تو رحیم یار خان میں 50ڈگری ہو چکا ہے ۔ لوگوں کو توقع تھی کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی سکولوں میں قبل ازوقت چھٹیاں دے دی جائیں گے مگر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں یکم جون سے ہی ہوں گی جو 14اگست تک چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کی 2دن کی چھٹی کے بعد موسم بہتر ہونے کی امید ہے ، اس لیے چھٹیاں یکم جون سے مقررہ وقت پر ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہونے صوبے کے تعلیمی اداروں میں جمعرات سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تعطیلات کے معاملے پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز دھڑوں میں تقسیم ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق صوبے میں موسم گرما کی چھٹیاں 30 مئی سے یکم اگست تک ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔ جمعرات کو سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے اچانک اس شیڈول میں تبدیلی کر دی جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 19 مئی سے 24 جولائی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیااور اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانا ہے۔ چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز بھی دھڑ وں میں بٹ گئی۔آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ فوری طورپر اسکولوں میں چھٹیاں کرنے کے فیصلے پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے۔ فیصلہ عجلت میں کیا گیا۔ ہم آئندہ منگل تک اسکولز کھولے رکھیں گے جبکہ آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے اسکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا ہے جو خوش آئند ہے اوراس پر عمل درآمد کرینگے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…