منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میٹرو منصوبے کے مخالفین کو کڑا جواب، حکومت نے بڑے شہر کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے تمام تر اخراجات وفاق ہی برداشت کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لئے سرجانی ٹاؤن سے شروع ہونے والے میگا ٹرانزٹ منصوبے کے روٹ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جوپہلے ایم اے جناح روڈ سے سیدھا ٹاور جارہا تھا تاہم اب روٹ میں تبدیلی کردی گئی جو برنس روڈ، پاکستان چوک اور سندھ سیکریٹریٹ سے ہوتا ہوا ٹاورجائے گا۔ انجینئرز نے گرین لائن میٹرو منصوبے کیتوسیعی روٹ اور ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے ٗاس کے علاوہ بورڈ آفس چورنگی پر واقع کلاک ٹاور کو مسمار کر کے نیا کلاک ٹاور تعمیر کیا جائے گا جس کے تمام تراخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ گرین لائن کے روٹ میں توسیع کے بعد بسوں اور اسٹاپس کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا اور مسافروں کی گنجائش بھی بڑھ جائے گی، 16 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو منصوبے کی لاگت میں 9 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گرین لائن میٹرو منصوبہ سرجانی سے گرومندر تک منظور کیا گیا تھا اور پھر جب وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تو اس کے روٹ کو گرومندر سے ٹاور تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب منصوبے کے روٹ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…