بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

چوہدری محمدسرور کی قیادت میں کارکنوں کی دھوبی گیٹ جلسے میں شر کت کیلئے لاہور سے روانگی

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کی دھوبی گیٹ جلسے میں شر کت کیلئے لاہور سے روانگی جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ17جون کو سانحہ منہاج القر آن کے خلاف یوم احتجاج میں شر یک ہوں گے ’اپوزیشن اور حکومت ملکر کرپشن کیخلاف احتساب کا نظام قائم کر یں ‘ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی تحر یک بن چکی ہے اور جب تک ملک سے کر پشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق گور نر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ سے تحر یک انصاف کے فیصل آباد دھوبی گیٹ کے جلسے میں شر کت کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد روانہ ہوئی جبکہ اس موقع پر چوہدری محمدسرور کے علاوہ یوتھ ونگ کے کوارڈی نیٹر وسیم چوہدری ‘آئی ایس ایف پنجاب کے صدر وقاص بٹ ‘عمران ٹائیگر فورس سید راشد الر حمن ‘شعبہ خواتین نیلم ارشاد شیخ‘مسز ثروت شجاع سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شر کت کی اور تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پہلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر کر پشن کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے درج تھے ‘کارکنان وزیر اعظم عمران خان ‘کون بچائے گا پاکستان ‘عمران خان عمران خان ‘کر پشن مکاؤ ملک بچاؤ کے نعرے لگاتے رہے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹھوکر نیاز بیگ میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اور اگر پانامہ لیکس کے بعد (ن) لیگ والوں کا احتساب نہ ہوسکا تو اس سے بڑی ملک کی کوئی اور بد قسمتی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف سڑکوں پر آچکی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کر پشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی تحر یک میں شامل ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور پوری قوم کر پشن کے خاتمے کی بات کر رہی ہے کیونکہ کر پشن کے خاتمے کے ملک کو بحرانوں سے نجات دلانا ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کو اقتدار کے ایوانوں میں جیلوں میں ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحر یک کے سانحہ منہاج القر آن کو دوسال ہو چکے ہیں ہمارے بھی بلدیاتی انتخابات میں10کارکنان قتل ہوئے اگر ہم انکے قاتلوں کی گر فتاری کی بات کرتے ہیں تو یہ لاشوں کی سیاست نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور جمہو ری سیاسی جماعتوں میں بعض ایشوز پر اختلافات ہو ہی جاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…