لاہور ( این این آئی) پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے اوقات کار کم کر دیئے جبکہ گرمیوں کی تعطیلات مقررہ وقت یکم جون سے 14اگست تک ہی ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطا بق صوبے میں کل ( ہفتہ ) سے تمام سرکاری اسکول صبح ساڑھے بجے کھلیں گے جبکہ چھٹی 11بجے ہو گی ۔ اس سے قبل اسکولوں کے اوقات کار صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے تک تھے ۔ گرمی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے یکم جون سے 14اگست تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے ۔