اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اسد الرحمان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ٗاسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری اسدالرحمان نے سیکرٹری اسمبلی سے اسپیکر سردارایازصادق کی موجودگی میں بد تمیزی کی تھی جس پراسپیکرنے چوہدری اسد الرحمان کے رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے معطل کردی تھی۔واضح رہے کہ چوہدری اسد الرحمان این اے 94 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔