ممبئی(آن لائن)بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے حال ہی میں ایک جہاز سے چھلانگ لگادی، زیادہ چونکنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اداکارہ نے ایسا صرف اپنی تفریح کے لیے کیا۔ویسے تو بولی وڈ اسٹارز اپنی فلموں کو لے کر کافی مصروف رہتے ہیں لیکن جیکولین نے اپنے اس مصروف شیڈول سے کچھ وقت نکال کر دبئی میں اسکائے ڈاؤنگ کی جس کی اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔سری لنکن اداکارہ نے اپنے اس دلچسپ تجربے کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔اس ویڈیو میں جیکولین نے لوگوں کو یہ بھی پیغام دیا کہ وہ اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزاریں۔جیکولین اسکائے ڈاؤنگ کرتے وقت کافی ڈری ہوئی نظر آئیں تاہم اس کو مکمل کرنے کے بعد وہ بہت ہی خوش دکھائی دیں اور انہوں نے لوگوں کو بھی اس کا تجربہ کرنے کا کہہ ڈالا۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو جیکولین اس وقت بولی وڈ کی تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ‘ہاؤس فلم3’، ‘ڈھشوم’ اور ‘اے فلائنگ جٹ’ شامل ہیں۔جیکولین کی تینوں ہی فلمیں رواں سال ریلیز ہوں گی۔