اسلام آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءچوہدری یوسف نے خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، چوہدری یوسف کے بھتیجے اورمسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے امیدوار اظہر صادق عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق 5بار وزیر منتخب ہونے والے چوہدری یوسف نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، چوہدری یوسف کے بھتیجے اظہر صادق نے ایل اے ایک ڈھڈیال سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کےلئے دی گئی درخواست بھی واپس لے لی، اظہر صادق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے، اظہر صادق نے کہا کہ ہم کرپٹ آدمی کے ساتھ نہیں چل سکتا، پانامہ لیکس میں نام آنے پر شریف برادران سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔