بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

اردو کو بطور سرکاری زبان استعمال کرنے کے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ٗوزیر اعظم

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو اردو کے بطور سرکاری زبان استعمال کرنے کے فوری اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ یہ ایک آئینی تقاضا ہے جس میں پہلے ہی بڑی تاخیر ہو چکی ہے۔ وہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو پھر سے ان دس نکات کی طرف توجہ دلائی جائے جو پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں، ڈویڑنز اور سرکاری محکموں میں اردو کی ترویج کے لئے کئے گئے اقدامات کی جامع رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی تاریخ اور نامور شخصیات پر مشتمل کتب کی اشاعت کا اہتمام کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل اپنی تاریخ و ثقافت سے آگاہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاعروں، ادیبوں، فنکاروں اور دانشوروں کے مسائل کے حل اور حکومت کی طرف سے ان کی ممکنہ سرپرستی اور مدد کا جامع منصوبہ بھی بنایا جائے کیونکہ یہی لوگ ہماری حقیقی میراث ہیں جن کی قدر افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو اپنے ڈویڑن کے تحت چلنے والے مختلف اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مسرت کا اظہار کیا کہ ملک کے علمی و ادبی ادارے پھر سے متحرک ہو رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…