ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کا کہنا ہے کہ نرگس فخری اور وہ اب بھی اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی ہے۔تفصیلات کیمطابق بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے اور نرگس فخری کے متعلق میڈیا کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ میڈیا کی اس طرح کی خبروں پر بیان دینے یا تبصرہ کرنیسے گریز کرتے ہیں،لیکن میڈیا میرے اور اداکارہ کے متعلق عوام کو گمراہ کررہا ہیصبالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں اور اداکارہ نرگس فخری اب بھی بہت اچھے دوست ہیں۔دوسری جانب نرگس فخری کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکارہ طبعی وجوہات کے باعث اپنے گھر نیویارک گئی ہیں،اور وہ بہت جلد اپنی فلم ‘بینجو’ کیسیٹ پر صحت یاب ہونے کے بعد دکھائی دیں گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑہ سے علیحدگی کی افواہوں کے باعث اچانک نیویارک روانہ ہوگئی تھی.