لاہور ( این این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پاکستان ریلویز میں 950نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی ، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز ، سب انجینئرز سمیت دیگر شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے 3ہزار سے زائد بھرتیوں کی سفارش کرتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی تھی تاہم حکومت نے آئندہ مالی سال میں 950بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے میں اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز اور سب انجینئرز کی کمی ہے اور نئی بھرتیاں ان شعبوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کی جائیں گی ۔ ذرائع محکمہ ریلوے کے مطابق 950ملازمین کو پہلے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا اور بعد میں ریگولر کر دیا جائے گا ۔ ریلوے حکام کی جانب سے بھرتیوں کے سلسلہ میں تمام ڈویژنل دفاتر میں ضروری اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز ، سب انجینئرز سمیت دیگر شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی‘ ریلوے ذرائع