منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس معاملے پر اپوزیشن بکھرنے لگے ،آج اہم فیصلہ کیا جائے گا

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کے پتے بکھرنے لگے ،12رکنی ٹی اوآرز پارلیمانی کمیٹی بن گئی، ایم کیو ایم ادھر ہے نہ ادھر ، اے این پی نے بھی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ، ایم کیو ایم کو کمیٹی میں شامل کرنے سے متعلق فیصلے کے لئے حزب اختلاف (آج) جمعہ کو سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کا ہنگامہ اور تحقیقات اپوزیشن کے اختلافات کی نظر ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ حکومت مخالف تحریک، قرض معافی اور کک بیکس کے معاملات پر متحدہ اپوزیشن میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا۔ سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کو صرف پانامہ لیکس تک محدود نہ کیا جائے ۔صرف وزیراعظم اور ان کے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کر دینا مسئلے کا حل نہیں ۔ وزیراعظم مجرم نہیں ملزم ہیں ۔ اے این پی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔ انکوائری کمیشن پانامہ لیکس کے ساتھ قرض معافی اور خیبر لیکس کی بھی تحقیقات کرے۔ دوسرے طرف جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں 12رکنی ٹی اوآرز کمیٹی کے قیام کی تحریک منطور کر لی گئی ۔ ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں شامل کئے جانے پر تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی خوب برہم دکھائی دیئے۔ اجلاس سے خطاب پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم اپوزیشن ہے تو اسحاق ڈار سے کیوں رابطے کر رہی ہے حزب اختلاف سے رابطے کرے ۔اپوزیشن کے سخت رویے پر متحدہ قومی موومنٹ نہ ادھر رہی نہ ادھر جس پر متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اگر ایوان چاہتا ہے ایم کیو ایم اسمبلی سے بھی باہر چلی جائے تو ہمیں اعتراض نہیں ایسا بھی کر لیتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کی نمائندگی پر حکومت کو ووٹ نہ دے دے ۔متحدہ اپوزیشن کے اختلاف کے باعث خدشہ ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ بیچ میں ہی لٹک جائے گا ۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر ٹی اوآرز کمیٹی میں شمولیت پر اپوزیشن جماعتیں آج جمعہ کو اجلاس میں غور کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…