ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان کر دیا، واپسی کیسے ہوگی ؟ یہ بھی بتا دیا

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے ورلڈکپ کی شکست کو بھلا کر کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپسی جگہ بناں گا ، بعض افراد نے کرکٹ میں اپنے عہدے بچانے کے لئے میرا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر کھیلنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں جب کہ میری اچھی فارم کے ذریعے پاکستان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا اور اس بار کانٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم میں واپسی جگہ بنانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 میں بدترین کپتانی پر شاہد آفریدی کو ٹیم مینجر اور کوچ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ لوگ جھوٹ بول کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں جب کہ ان لوگوں نے خود کو بچا کر میرا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ڈالی جاسکتی۔شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کے بعد گزشتہ سال ایک روزہ کرکٹ سے بھی ریٹائرڈ ہوگئے تھے تاہم انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھی۔واضح رہے پاکستان جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گا جہاں ایک ٹی ٹوئنٹی، 4 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے لیکن سلیکٹرز کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے شاہد آفریدی سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…