منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا رمضان کا چاند دیکھنے اور 2 عیدوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک اور عید کے موقع پر چاند کی تاریخوں کے اختلاف کے خاتمے کیلئے حکومت نے رواں سال رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر غور شروع کردیا تفصیلات کے مطابق حکومت نے پشاور اور دیگر شہروں کے تمام علماء کے ساتھ ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ہے، جن میں پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی شامل ہیں، جو عموماً رمضان کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے ایک دن قبل کرتے ہیں۔وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم رواں سال رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور مں منعقد کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ چاند دیکھنے سے متعلق تمام مسائل اور اختلافات کو موقع پر ہی حل کیا جاسکیسردار یوسف کے مطابق حکومت ملک میں رمضان کے آغاز اور 2 عیدوں کے معاملے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے، لیکن یہ کام بہت مشکل ہے اسی سلسلے میں وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور دیگر مقامی اسکالرز سے رابطہ کرکے ان سے درخواست کی کہ وہ پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے تعاون کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چاند دیکھ کر رمضان کے آغاز اور عید کا اعلان ایک مذہبی فریضے کے ساتھ ساتھ ایک تکنیکی مسئلہ ہے تاہم علماء نے اسے انا کا مسئلہ بنا لیا ہے۔سردار یوسف کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دستیاب جدید سازوسامان کے ذریعے محکمہ موسمیات اور پاکستان اسپیس اینڈ اَپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی مدد سے چاند دیکھنے کا کام کرتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…